27 اپریل 2023 - 02:45
ایران اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کا آغاز

ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی روابط کی بحالی کے ساتھ باہمی تجارت شروع کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے تجارت، معدنیات اور صنعت کے وزیر سید رضا فاطمی نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے تجارت شروع کرنے پر بھی اتفاق کرلیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی مصنوعات کی سعودی عرب برآمدات ترجیحات میں شامل ہیں۔

ایران کے تجارت، معدنیات اور صنعت کے وزیر نے کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان تجارت کے آغاز کے ساتھ ہی مصنوعات کی برآمدات کا عمل شروع کردیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران اور سعودی عرب نے گزشتہ دس مارچ کو بیجنگ میں سفارتی روابط کی بحالی کے سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔ ایران اور سعودی عرب کے روابط کی بحالی کا علاقائی اور عالمی سطح پر خیر مقدم کیا گیا البتہ غاصب صیہونی حکومت نے اس پر تشویش ظاہر کی ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ تہران اور ریاض کے روابط کی بحالی سے خطے میں مثبت تبدیلی آئے گی ۔ سعودی عرب کے ساتھ روابط کی بحالی کو ایران کی متوازن خارجہ پالیسی کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ علاقائی ممالک باہمی بات چیت کے ذریعے اپنے مسائل حل کرکے خطے میں امن و دوستی کی فضا قائم کرسکتے ہیں ۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242