10 اپریل 2023 - 08:12
امام رضا علیہ السلام کا حرم شب قدر کے اعمال کی انجام دہی میں غیر ایرانی زائرین کا میزبان

ذوالفقاری نے شب قدر کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شب قدر بندوں پر اللہ کی رحمت اور مغفرت کی برسات کی رات ہے، اللہ نے اس مہینے میں قرآن مجید نازل کرکے اس بابرکت مہینے کی عظمت کو دوبالا کردیا اور اپنے بندوں پر اپنی نعمتوں کو تمام کردیا۔

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم میں غیر ایرانی زائرین کے شعبہ کے مدیر نے اردو اور عربی زبان زائرین کے لئے امام رضا علیہ السلام کے حرم میں خصوصی طور پر ۱۹ویں،۲۱ویں اور ۲۳ویں شب قدر میں اعمال کے انعقاد کی اطلاع دی۔ ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد ذوالفقاری نے شب قدر کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شب قدر بندوں پر اللہ کی رحمت اور مغفرت کی برسات کی رات ہے، اللہ نے اس مہینے میں قرآن مجید نازل کرکے اس بابرکت مہینے کی عظمت کو دوبالا کردیا اور اپنے بندوں پر اپنی نعمتوں کو تمام کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی مناسبت سے امام رضا علیہ السلام کے حرم میں غیر ایرانی زائرین کی انتظامیہ نے صحن غدیر اور دارالرحمہ میں اردو اور عربی زبان بولنے والے زائرین کے لئے خصوصی طور پر مختلف طرح کے ثقافتی،مذہبی اور معرفتی پروگرام کے انعقاد کا انتظام کیا ہے تاکہ تمام زائرین ان بابرکت راتوں سے مستفید ہو سکیں۔ امام رضا علیہ السلام کے حرم میں غیر ایرانی زائرین کے شعبہ کے مدیر نے کہا کہ ۲۰ فروردین (ایرانی تاریخ) اتوار کے دن مداح اہل بیت جناب نجف علی سعادتی کے ذریعہ پڑھی جانے والی دعائے جوشن کبیر اور زیارت امام حسین علیہ السلام کے ذریعہ ۱۹ویں شب قدر کے اعمال کا آغاز خصوصی طور پر اردو زبان زائرین کے لئے ۸ بجے رات میں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242