رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے بیت لحم میں بھی صیہونی فوجیوں کی فلسطینی جوانوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ صیہونی فوج نے فلسطینوں پر آنسو گیس کے گولے اور صوتی بم پھینکے جس سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا۔
فلسطینی میڈیا نے صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہروں کی خبر بھی دی ہے۔
یاد رہے کہ صیہونی فوجی ماہ مبارک رمضان کے ایام میں ہر روز مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتے ہوئے اندر داخل ہو جاتے ہیں اور نمازیوں اور اعتکاف پر بیٹھے فلسطینیوں پر تشدد کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242