انھوں نے بحران یمن کو ختم کئے جانے کے لئے موثر طریقے اختیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن میں انسانی صورت حال کو بہتر بنائے جانے پر اقوام متحدہ سمیت سب کی خاص توجہ ہونی چاہیئے۔
اس ملاقات میں یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ہانس گرونڈ برگ نے بھی دو طرقہ تعلقات کی بحالی کے بارے میں ایران اور سعودی عرب کے حالیہ سمجھوتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس سمجھوتے کو یمن سمیت علاقے کے تمام ملکوں کے لئے مثبت نتائچ کا حامل قرار دیا۔
اس ملاقات میں سیاسی امور میں ایران کے وزیر خارجہ کے سینیئر مشیرعلی اصغر خاجی اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ہانس گرونڈ برگ نے اسی طرح یمن میں امن کے مستقبل اور قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242