ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابوالفضل شکارچی نے بھی کہا ہے کہ اس وقت امریکہ، برطانیہ، فرانس اور صیہونی حکومت مل کر ایران سے دشمنی کر رہے ہیں، لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی طاقت میں اس حد تک اضافہ کریں کہ دشمن میں کسی بھی سطح پر حملے کی جرات تک پیدا نہ ہوسکے۔
ادھر صیہونی وزیر جنگ یوآف گالانت نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر کوئی ثبوت پیش کئے بغیر دعوی کیا ہے کہ ایران پچاس سے زیادہ ممالک کو ہتھیار فروخت کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ایران نے مشرقی یورپی ممالک کو ایسے ڈرون فروخت کئے ہیں جو ہزار کلومیٹر کی دوری تک پرواز کرکے اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ منگل کو روزنامہ گارڈین نے امریکی انٹیلی جنس عہدے داروں کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ایران سستے اور تباہ کن ڈرون طیاروں کی پیداوار میں سرفہرست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242