اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے امریکی وزیر خارجہ اور صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے جواب میں ٹوئیٹ کیا ہے کہ اس ملک کے وزیرخارجہ جس نے دنیا میں پہلی بار ایٹم بم کا استعمال کیا اور اس جعلی اور غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم کہ جن کے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے پر کسی قسم کی نگرانی نہیں ہے، ساتھ کھڑے ہوکر ایران کے ایٹمی پروگرام کی نوعیت کے بارے میں انتباہ دیتے ہیں، وہ ایران جو کہ این پی ٹی کا رکن اور ہمیشہ اس کا پابند رہا ہے۔ مضحکہ خیز ہے لیکن دنیا میں یہی ہو رہا ہے، جرائم پیشہ اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے، عالمی سلامتی کے علمبردار بنے پھر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے موقع پر نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی اور اس دوران دعوی کیا کہ ایران ان کے بقول، ایٹم بم بنانا چاہتا ہے۔ البتہ گذشتہ دو دہائیوں سے مغربی حکام اور صیہونی حکومت بارہا اس نوعیت کے دعووں کو دوہرا چکے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے ان بے بنیاد دعووں کو مسترد کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی بھی ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کی بارہا تصدیق کرچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242