ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان ایک وفد کے ہمراہ آج صبح سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حسین امیرعبداللہیان ترکیہ میں مختلف سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، علاقائی، بین الاقوامی اور دوسرے دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس دورے میں علاقے اور جنوبی قفقاز کے اہم ترین مسائل پر بھی بات چیت ہو گی۔
ایران کے وزیر خارجہ کے دورہ ترکیہ میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لئے جانے کے علاوہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ ترکیہ سے متعلق اس ملک کے صدر رجب طیب اردوغان کے دعوت نامے کی بنیاد پر منصوبہ بندی بھی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242