15 جون 2009 - 19:30

فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسیر اسپیکر ڈاکٹر عزدویک نے ملک کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں اور عوام پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میدان جنگ میں حاصل ہونے والی نصرت کی حفاظت کریں۔ فلسطینی عوام کے نام اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر عزیز دویک کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام اگر مزاحمت جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتےہیں تو اس کے دفاع کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے فلسطینی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا " میرے عزیز ہم وطنوں! تم صرف غزہ اور فلسطین کی سرحدوں کے محافظ نہیں بلکہ تم ہی دین اسلام اور عالم اسلام کی حفاظت کر رہے ہو۔ تم پوری امت کے ایک ایک فرد کے محافظ ہو اور پوری امت تمہاری پشتیبان ہے۔ اس وقت امت کی حفاظت کی ذمہ داری اور امانت تمہارے کندھوں پر ہے لہٰذا اس ذمہ داری کو احسن انداز میں پورا کرو"۔اسیر اسپیکر نے فلسطینی مجاہدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  " اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ نے اسرائیلی جارحیت کی صورت میں بڑی ازمائش کا سامنا کیا، لیکن اسرائیل کو شکست فاش دے کر امت کی عزت کی لاج رکھ دی، لہٰذا اس وقت پوری قوم اور امت مسلمہ اس عظیم فتح و نصرت پر مبارک باد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے جنگ سے قبل قابض اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی کی جنگ کو اپنے صبر واستقامت سے ناکام بنایا اور پھر آگ اور بارودکی صورت میں ملسط کردہ جنگ میں بھی قابض صہیونیوں کو بد ترین شکست سے دوچار کیا۔ عزیز دویک کا کہنا تھا کہ دشمن ہمیں بزدل سمجنھے کی غلط فہمی میں نہ رہے ۔  نہتے ہو کر اس کی طاقت کا گھمنڈ خاک میں ملادینا اس کے لیے کافی ہے۔