میڈیا رپورٹوں کے مطابق مریم عفیفہ انصاری نے عثمانیہ میڈیکل کالج، حیدرآباد، سے ایم بی بی ایس کیا اور اسی کالج سے جراحت یا سرجری میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم بی بی ایس کی تعلیم کے دوران انہوں نے 5 طلائی تمغے حاصل کئے تھے۔
ڈاکٹر مریم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈاکٹر بننے کا ان کا خواب پورا ہوگیا ہے، میری کامیابی اللہ کا تحفہ ہے۔ مریم نے کہا کہ وہ اپنے پیشے کے ذریعے برادری کی خدمت کرنے کی کوشش کریں گی۔مسلم لڑکیوں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہار نہ مانیں، کبھی کسی کو یہ کہنے کا موقع نہ دیں کہ آپ یہ نہیں کر سکتیں۔ کامیابی حاصل کرکے لڑکیوں کے بارے میں لوگوں کے خیالات غلط ثابت کردیں۔ مریم کی والدہ ٹیچر ہیں۔ انھیں اپنی بیٹی پر فخر ہے۔ ڈاکٹر مریم عفیفہ کو مصوری، خطاطی اور اسلامی تعلیمات میں بھی مہارت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242