20 ستمبر 2022 - 17:31
ایران کے وزیر خارجہ کی نیویارک میں کئی ملکوں کے عہدیداروں سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں کئی ملکوں کے عہدیداروں سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ پارک جین نے پیر کی شام ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سے ان کے ہوٹل میں ملاقات کی ۔

قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی بھی نیویارک میں ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سے ملے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ نے بھی ملاقات کی اور ہونے والی کی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان صدر سید ابراہم رئیسی کے ہمراہ ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے پیر کی شام نیویارک پہنچے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242