17 ستمبر 2022 - 09:24
شب اربعین کو لاکھوں زائرین کی کربلا معلیٰ میں حاضری

اربعین حسینیؑ کی شب عراق اور دنیا بھر سے لاکھوں عزادار اور زوارکربلا پہنچے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اربعین حسینیؑ کی شب عراق اور دنیا بھر سے لاکھوں عزادار اور زوارکربلائے معلی پہنچے جہاں وہ امام عزت و آزادی حضرت امام حسین علیہ السلام کو ان کی لازوال قربانیوں، ایثار، فداکاری، جرات اوراسلام کو اس کی اصلی شکل میں باقی رکھنے کےلئے اپنے اصحاب و انصار اور باوفا ساتھیوں کے ہمراہ شہادت کا جام نوش کرنےپرخراج تحسین پیش کررہے ہیں اوران کی راہ کو جاری رکھنے کا عزم کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲