اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صنعتی اور تجارتی مرکزکراچی میں ہونے والے بم دھماکے میں چینی باشندوں سمیت کم سے نو افرا د ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ کراچی یونیورسٹی کے اندر، غیرملکی اساتذہ اور طلبا کو لے جانے والی وین میں ہوا ہے۔
پاکستانی پولیس نے دھماکے میں تین چینی باشندوں سمیت پانچ افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
وین کی سیکورٹی پر مامور چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
بعض خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ایک خودکش حملہ آور نے کیا ہے تاہم سرکاری سطح پر ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکتی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں میں اس سے پہلے بھی چینی باشندوں پر دہشت گردانہ حملے ہوچکے ہیں۔ سن دوہزار اٹھارہ میں کراچی میں چینی قونصل خانے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242