اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق، 16 اپریل 2022 بروز ہفتہ کی شام لاکھوں پاکستانیوں نے جمع ہو کر امریکی مداخلت اور پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ذریعے کٹھ پتلی حکومت کی تشکیل کے خلاف احتجاج کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی غیر ملکی مداخلت کے خلاف ایک ایسی ہی ریلی نکالی گئی جس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے تقریر کی۔
کراچی کے علاوہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ریلیاں دیکھنے میں آئیں۔
عمران خان کی معزولی کے خلاف لاکھوں پاکستانیوں کا اٹھنا پاکستانی عوام کی طرف سے امریکی پالیسیوں کو پُرعزم مسترد کرنے کا ثبوت ہے اور یہ واقعہ ملکی تاریخ میں ایک بے مثال واقعہ کے طور پر جانا جاتا ہے کہ مختلف شہروں میں پاکستانیوں نے ملک پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف تحریک کا آغاز کیا ہے۔
پاکستان کی پارلیمنٹ نے 9 اپریل 2022 کو امریکہ کی مداخلت کے ساتھ 14 گھنٹے کے اجلاس کے بعد عمران خان کے مواخذے اور انہیں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا اور سابق وزیر اعظم کو کل 341 میں سے 174 ووٹوں سے معزول کر دیا گیا۔ عمران خان نے اپنی معزولی کے بعد ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کیا۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242