28 مارچ 2022 - 15:47
دشمن کی معمولی شرارت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا: کمانڈر حسین سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر نے کہا ہے کہ دشمنوں کی چھوٹی سی بھی شرارت کا ایران کی مسلح افواج دندان شکن جواب دے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر حسین سلامی نے صوبہ خوزستان میں یادگار والفجر 8 کا معائنہ کرنے کے موقع پر دفاع مقدس کی یادگاروں میں جوانوں کی کثیر تعداد کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جو آزادی ،کرامت اورعزت و وقار ملا ہے وہ شہداء کی رشادتوں کی مرہون منت ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک طاقتور اورمضبوط ملک ہے اور ایران دنیا میں ترقی و پیشرفت کر رہا ہے اور یہ عزت و عظمت شہداء کے عظیم کارناموں کی بدولت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242