اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بدھ کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے اپنی برطانوی ہم منصب لز ٹراس کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ واشنگٹن اس تنازعہ کو بڑھانا نہیں، ختم کرنا چاہتا ہے۔
بلنکن نے نامہ نگاروں سے کہا: امریکی فوجیوں کو یوکرین بھیجنا یا امریکی پائلٹوں کو کسی بھی سطح پر یوکرین کی ہوائی حدود میں بھیجنا روس کے ساتھ امریکہ اور نیٹو کے سیدھے تنازعہ کا سبب بنے گا، جس سے کشیدگی مزید بڑھ جائے گی جو موجودہ صورت حال سے زیادہ مہلک ہوگی اور وہ امریکہ اور یوکرین کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
نوفلائی زون ملکوں کو لوگوں کے گروہ پر حملے یا کچھ علاقوں میں پرواز سے روکنے کے لئے قائم کیا جاتا ہے۔
بدھ کے روز برطانوی وزیر خارجہ لز ٹارس نے بھی یوکرین کے اوپر نو فلائی زون کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ ٹراس نے نامہ نگاروں سے کہا: ”حقیقت یہ ہے کہ نو فلائی زون کا قائم ہونا روس اور نیٹو کے مابین سیدھے ٹکراو کا سبب بنے گا اور یہ وہ چیز ہے جو ہم نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ یوکرینی اپنے ملک کا خود دفاع کریں اور اینٹی ٹینک اسلحے اور اینٹی ایئر ڈیفنس سسٹم سب سے اچھا متبادل ہے۔“
قابل ذکر ہے کہ اتوار کو امریکہ کے ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو اور جونی ارنسٹ نے انتباہ دیا تھا کہ یوکرین پر نو فلائی زون قائم کرنا تیسری عالمی جنگ کا سبب بنے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242