16 جنوری 2022 - 14:42
شہید قوم کی غیرت کی علامت ہوتا ہے، علامہ راجہ ناصر جعفری

اس موقع پر علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے شہدا مدافعین حرم و شہدائے پاکستان کی خدمات کو سراہا انہوں نے قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینی، قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس و دیگر کی عظمت کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہید شہادت کے بعد اپنی قوم پر دور رس اثرات مرتب کرتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ ،کراچی ڈویژن، ملیر کی جانب سے شہداء راہ حسین و محافظان ولایت کانفرنس مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار میں منعقد ہوئی جس سے وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری و دیگر علماء کرام نے خطاب کیا۔

اس موقع پر علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے شہدا مدافعین حرم و شہدائے پاکستان کی خدمات کو سراہا انہوں نے قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینی، قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس و دیگر کی عظمت کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہید شہادت کے بعد اپنی قوم پر دور رس اثرات مرتب کرتا ہے۔ شہید قوم کی غیرت کا نشان ہوتا ہے اور لہو دے کر انسانیت کو زندہ کرتا ہے، ناموس کی حفاظت میں مرنا شہادت ہے وہ ناموس خواہ کنبہ کی ہو یا قوم کی ، ملت کی ہو یا مقدسات کی۔

انہوں نے کہا کہ کربلا کے شہداء کی شہادتوں نے انسانیت کو زندہ کردیا۔ملک خداد پاکستان میں سینکڑوں ڈاکٹر ،انجینئرز، پروفیسرز ،ریسرچ اسکالرز، ماہر قانون ،تاجر علماءو خطباء اکابرین کو قتل کیا گیا جو ملکی نقصان ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ استعماری قوتوں نے ایک معنظم سازش کے تحت ایشاءریجن کے حالات کئے جس کا اعتراف خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرم نے اعتراف کیا کے ہم نے 7ہزار عرب ڈالر اس ریجن کے حالات خراب کرنے میں جھونک دیئے ہیں مگر یہاں ہمیں شکست ہوئی جس کی بڑی وجہ خطہ میں موجود عالم اسلام کے ہیروز ہیں۔

انہوں نے کہا شہد قاسم سلیمانی امت مسلمہ کے ہیرو ہیں آج یہاں یاد کیے جانے والے شہداءمیں حاج قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکی شہادتیں خصوصی پیغام رکھتی ہیں جنھوں نے شیطان بزرگ امریکا ،اسرائیل اور اس کے سامراجی اتحادیوں کی ناک میں تادم مرگ نکیل ڈال کررکھی۔ شہید باوصف ہوتا ہے اور اس کی تربیت مکتب ولایت میں ہوتو شخصیت کا اوج کمال رہتی دنیا کے لیے درخشاں باب بن جاتا ہے ۔ شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے،شہید علامہ عارف حسین الحسینی ، قاسم سلیمانی ، ابومہدی المہندس اور تمام شہدائے راہ حق کو آنے والی نسلیں اپنے ہیروز کے طور یاد کرتی اور ان کی زندگیوں سے ملنے والے غیرت مندی کے سبق اپنا وطیرہ بناتی رہیں گی۔

مجلس عزاءسے معروف خطیب نوید عاشق بی اے علامہ نثار قلندری، علامہ ہاشم موسوی، علامہ۔ مختار امامی، علامہ نقی نقوی، علامہ باقر عباس زیدی سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر زاہد مہدی، محمد دیباج نے کابینہ کے ہمراہ شرکت کی مرکزی تنظیم عزاءکے صدر آصف اعجاز، ثروت رضوی، شہزاد رضوی و دیگر کابینہ اراکین نے شرکت کی اس کے علاوہ مجلس زاکرین امامیہ،جعفریہ الائنس،مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنماوں سمیت دیگر شخصیات نے مجلس عزاء میں شرکت کی۔مجلس کے اختتام رہنماوں نے تصاویری نمائش میں شرکت اور شہدائے کی تصاویروں کے سامنے چراغاں کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات کیلئے دعائیں کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242