اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الشرق نیوز کی رپورٹ کے مطابق استقامتی محاذ کی جانب سے عراق سے امریکی فوجیوں کے نکلنے کی تاریخ ختم ہونے کے بعد بغداد میں امریکہ کے سفارتخانے نے دفاعی سسٹم سی رام کو فعال اور اسی کے ساتھ بڑے پیمانے پر سفارتخانے کے ارد گرد سکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے صدر ہادی العامری نے کہا تھا کہ عراق کی بنیادی آئین میں اس ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ھمسایہ ممالک کیلئے بھی خطرہ ہیں۔
واضح رہے کہ عراقی عوام اور سیاسی دھڑے ایک عرصے سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے چلے آ رہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ پانچ جنوری دو ہزار بیس کو امریکہ کے فوجی نما دہشتگردوں کے انخلا کی قرار داد بھی پاس کر چکی ہے۔
26 جنوری کو بغداد اور واشنگٹن کے مابین ہوئی موافقت کے مطابق، امریکہ کے جنگی فوجیوں کو 2021 کے اختتام تک عراق سے نکل جانا چاہئیے تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242