26 دسمبر 2021 - 14:19
کاظیمن میں امامین جوادین ع کے حرم کے تعمیری پروجیکٹ کا معائنہ

رستم قاسمی نے اتوار کو شہر کاظمین میں امامین جوادین کے حرم مطہر کے توسیعی پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیرٹرانسپورٹ اور شہری ترقی نے عراق کے شہر کاظمین میں امامین جوادین علیھما السلام کے روضوں کی تعمیری پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرٹرانسپورٹ و شہری ترقی رستم قاسمی اپنے عراقی ہم منصب کی دعوت پر عراق کے چار روزہ دورے پر ہیں ۔

رستم قاسمی نے اتوار کو شہر کاظمین میں امامین جوادین کے حرم مطہر کے توسیعی پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔

ایران کے وزیرٹرانسپورٹ و شہری ترقی کے اس دورے میں ان کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد بھی ہے جس میں ریلوے ، سول ایوی ایشن اورٹرانسپورٹ کمپنیوں کے سربراہان شامل ہیں۔

رستم قاسمی کے اس دورے کا ایک اہم مقصد شلمچہ ریلوے لائن کو بصرہ ریلوے لائن سے متصل کرنے کے پروجیکٹ کا جائزہ لینا ہے۔

ایران کے وزیرٹرانسپورٹ و شہری ترقی رستم قاسمی عراقی وزیراعظم اور صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242