28 اکتوبر 2021 - 10:45
آیت اللہ رمضانی: شہید "سید عباس موسوی" اور دیگر شہدائے مقاومت کی یاد تاریخ میں باقی رہے گی

آیت اللہ "رضا رمضانی" نے اپنے لبنان کے دورے کے دوران حزب اللہ لبنان کے سابق سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین شہید سید عباس موسوی کے مرقد کی زیارت اور شہید کے بیٹے سے ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ "رضا رمضانی" نے اپنے لبنان کے دورے کے دوران حزب اللہ لبنان کے سابق سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین شہید سید عباس موسوی کے مرقد کی زیارت اور شہید کے بیٹے سے ملاقات کی۔
آیت اللہ رمضانی نے اس ملاقات سے قبل کہا: میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ یہاں دیگر مصروفیات کے باوجود مجھے شہید سید عباس موسوی کی قبر کی زیارت نصیب ہوئی۔ شہید عباس موسوی اور دیگر شہدائے مقاومت کا مقام بہت بڑا ہے اور یہ تاریخ میں ہمیشہ باقی رہیں گے۔
انہوں نے شہید کے فرزند سید یاسر کے حوالے سے کہا: انشاء اللہ سید یاسر بھی اپنے اسی راستے کو پوری طاقت و قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے اور اپنے والد کے حقیقی وارث بنیں گے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے علمائے بقاع کے ساتھ گفتگو میں کہا: علماء کا اس علاقے میں وجود علاقے میں توفیقات و برکات کا سبب ہے۔
انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کے وقوع پذیر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس وقت کے حالات کے پیش نظر اسلامی انقلاب کی کامیابی اور ایک اسلامی ریاست کی تشکیل حقیقت میں ایک معجزہ تھی، جب اسلامی انقلاب ایران میں کامیاب ہوا تو اس کی وجہ سے دین میں ایک تازگی پیدا ہوئی۔ مغربی فلاسفر ویلیام جونز کا ماننا ہے کہ دین کی سینکڑوں جانیں ہوتی ہیں، اور وہ کبھی نہیں مرتا۔ لہذا آج اگر دین عالمی سطح پر رواج پیدا کر چکا ہے تو یقینا اس کے خلاف سازشیں اور معرکہ آرائیاں بھی بہت عروج پر ہیں۔
آیت اللہ رمضانی نے تاکید کی: دین اسلام کی حقیقت اور اقدار کو درست طریقے سے بیان کرتے ہوئے، دین کی حفاظت کے لیے فدیہ اور خون دینا ضروری ہے۔ جیسا کہ ماضی میں شہداء نے خون دیا یا موجودہ دور میں سید عباس موسوی اور دیگر شہداء مزاحمت نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

.............

242