20 اکتوبر 2021 - 13:38
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے: ایرانی مندوب

مجید تخت روانچی نے مزید کہا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے اور اس صورتحال کا تسلسل عالمی برادری کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے اور اس طرح کے جرائم کو سزا دی جانی چاہیے۔

یہ بات مجید تخت روانچی نے منگل کو مشرق وسطیٰ کی صورت حال سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے اور اس صورتحال کا تسلسل عالمی برادری کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

تخت روانچی نے بتایا کہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے اب تک فلسطینی عوام ایک وحشیانہ قبضے کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایک قابض ریاست کے طور پر فلسطینی عوام کے خلاف اپنی تباہ کن اور جارحانہ پالیسیوں اور اقدامات کو تیز کر دیا ہے جس کے نتیجے سے بچوں سمیت عام لوگ جان بحق ہوگئے۔

تخت روانچی نے کہا کہ دریں اثنا اسرائیلی حکومت کی جانب سے مذہبی اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے اور اس طرح کی جارحیت کی واضح مثال صہیونی ریاست کی جانب سے اپنے غیر قانونی منصوبے کے نفاذ اور تیز کرنے کے لیے روزانہ حملے اور حارحیت کرناہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242