اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک قدیم روایت کے مطابق، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے یوم وصال کی مناسبت سے عراقی نجف اشرف کا رخ کرتے ہیں اور اس موقع پر پیغمبر اکرم (ص) کے جانشین اور داماد حضرت علی علیہ السلام کو تسلیت پیش کرتے ہیں۔
اس مناسبت سے نجف اشرف اور کوفہ کو مکمل طور پر سیاہ پوش کیا جاتا ہے اور مختلف جگہوں پر موکب لگا کر حضرت علی علیہ السلام کے عزاداروں کی پذیرائی کی جاتی ہے۔
ان میں سے بہت سارے زائرین پیدل نجف اشرف جاتے ہیں۔ چنانچہ اس وقت نجف اشرف میں وہی مناظر ہیں جو اربعین سید الشہدا(ع) کے موقع پر کربلا یا نجف سے کربلا کے راستے میں نظر آتے ہیں۔ مرد عورتیں، چھوٹے بڑے پرچم یا رسول اللہ اٹھائے ہوئے، "نفس پیغمبر" کی زیارت کے لیے جا رہے ہوتے ہیں۔
چونکہ یہ پیدل مارچ ایران یا دیگر ممالک میں تاحال متعارف نہیں ہوئی، اس وجہ سے اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ چھے سال سے اس پیدل مارچ کو کوریج دے رہی ہے۔ تاکہ اہل بیت(ع) خصوصا رسول اکرم کے چاہنے والے اس تقریب سے آگاہ ہوں اور اس موقع پر زیارت کے لیے نجف اشرف کا رخ کریں۔
گزشتہ سالوں کی طرف اس سال بھی ابنا نیوز ایجنسی نے اپنے خصوصی رپورٹر اور فوٹوگرافر بھیج کر امیر المومنین علی علیہ السلام کے یوم زیارت کی تقریب کی خبروں اور تصویروں کو کوریج دینے کا ارادہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242