26 ستمبر 2021 - 10:54
اربیل میں صہیونی ریاست کے ساتھ سمجھوتے پر کانفرنس کے خلاف اہل البیت(ع) اسمبلی عراق کا ردعمل/ زائرین اربعین ہر قسم کے سمجھوتے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں

اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زائرین اربعین کو چاہیے کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ کئے جانے والے کسی قسم کے سمجھوتے پر صدائے احتجاج بلند کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل البیت(ع) اسمبلی عراق نے ایک بیان جاری کر کے اس ملک کے شہر اربیل میں ہونے والی صہیونی ریاست کے ساتھ سمجھوتے پر مبنی کانفرنس کی سخت مذمت کی۔
اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زائرین اربعین کو چاہیے کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ کئے جانے والے کسی قسم کے سمجھوتے پر صدائے احتجاج بلند کریں۔

اس بیان کا متن حسب ذیل ہے:
اہل البیت(ع) اسمبلی عراق تمام علماء، مبلغین اور خطباء کی جانب سے اربیل میں ہونے والی اس کانفرنس کے انعقاد کی سخت مذمت کرتے ہے جس میں قبائلی شیخوں، صدام کے دور کے فوجی افسروں اور انٹیلی جنس نے شرکت کی۔
اسمبلی عاشورا کی ماننے والی بہادر قوم سے جو اس وقت کربلا کی جانب پیدل مارچ کر رہی ہے اپیل کرتی ہے کہ صہیونی ریاست، اس کی ایجنسیوں اور اداروں کے ساتھ کسی قسم کے سمجھوتے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرے۔
اہل البیت(ع) اسمبلی عراق آخر میں حکومت عراق سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ اس کانفرنس جو عراقی آئین و قوانین کے خلاف تھی کے تمام شرکاء کے خلاف ضروری قانونی اقدامات کرے۔
اہل ابیت(ع) اسمبلی عراق
17 صفر 1443۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ "صلحی نظام کے ساتھ امن اور بحالی اور تعلقات کو معمول پر لانے کی کانفرنس" کے عنوان سے جو کل اربیل میں منعقد ہوئی ، مختلف عراقی سیاسی گروہوں اور شخصیات نے اس پر سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242