22 ستمبر 2021 - 17:13
علما و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و عزاداری کا فقید المثال انعقاد کل اسلام آباد میں ہوگا

کانفرنس کا انعقاد بزرگ عالم دین ، سربراہ جامعتہ الکوثر اسلام آباد، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی ہدایت پر کیا جارہا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے بزرگ علماء، شیعہ تنظیمات و قائدین کے زیر اہتمام علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و تحفظ عزاداری کا فقید المثال انعقاد کل اسلام آباد میں ہوگا۔ کانفرنس کا انعقاد بزرگ عالم دین، سربراہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے ۔

علما و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و تحفظ عزاداری میں سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ امین شہیدی و ملک بھر سے دیگر جید علمائے کرام، ذاکرین عظام، واعظین واکابرین شریک ہوں گے اور اپنے خیالات کا اظہار کریں۔
ذرائع کے مطابق علما و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و تحفظ عزاداری کے انعقاد کا مقصد افغانستان میں موجودہ سیاسی تبدیلوں کے وطن عزیز پر پڑھتے اثرات ، مکتب تشیع اور عزاداری سید الشہداءؑ کے خلاف ریاستی اداروں اور تکفیری شرپسند عناصر کی جانب سے متعصبانہ اقدامات کے مقابل متفقہ لائحہ عمل اور حکمت عملی مرتب کرنا ہے ۔
اس فقید المثال کانفرنس کا انعقاد کل بروز جمعرات دن ایک بجے سے اذان مغرب تک جامعہ امام صادق ؑ جی نائن ٹو اسلام آباد میں ہوگا، جس کی شیعہ علماء کونسل پاکستان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان، امت واحدہ پاکستان، مجلس علمائےامامیہ، ہیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کراچی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ سید تقی شاہ نقوی ، علامہ شفقت حسین شیرازی سمیت ملک بھر کے جید علمائے امامیہ و ذاکرین جعفریہ نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اوراس کانفرنس کی کامیابی کیلئے بھرپور رابطہ مہم بھی جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲