اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو افغان بحران کے سیاسی حل کی حمایت و نیز اس ملک میں تشدد کی مذمت میں واضح کوقف اپنانا ہوگا۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "محمد جواد ظریف" نے آج بروز اتوار کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور "ژان آرنو" اور ان کے ہمراہ وفد سے ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ظریف نے افغانستان کی نازک اور پیچیدہ صوترحال جو دن بدن ابتر ہور ہی ہے، پر تبصرہ کرتے ہوئے بیرونی طاقتوں کی غلط پالیسیوں کو افغانستان کی حالیہ صورتحال کی وجہ قرار دے دیا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغان انٹرڈائیلاگ میں سہولت کار بننے، افغان امن عمل میں ترقی و نیز اس بحران کے سیاسی حل میں مدد کرنے پر تیار ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو افغان بحران کے سیاسی حل کی حمایت و نیز اس ملک میں تشدد کی مذمت میں واضح کوقف اپنانا ہوگا۔
دراین اثنا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور نے افغان امن عمل میں ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے کردار کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک یا ممالک کا محدود گروہ اکیلے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو حل نہیں کر سکتا اور صرف اجتماعی تعاون ہی افغانستان کی حالیہ ابتر صورتحال میں بہتری لاسکتا ہے۔
انہوں نے افغانستان کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے افغان انٹرا ڈائیلاگ پر زور دیتے ہوئے تہران میں اپنے کیے گئے مذکرات کو تعمیری قرار دے دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲