8 اگست 2021 - 09:08
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

مقبوضہ فلسطین میں سیف القدس معرکے کے بعد سے اب تک 238 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ باخبر ذرا‏ئع کے مطابق اللد سٹی میں فلسطینیوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ تین ماہ کے دوران 1948 کی اراضی کے 238 فلسطینوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اللد سٹی میں آباد عرب باشندوں کے خلاف صیہونیوں آبادکاروں کی جانب سے متعدد اشتعال انگیز اقدامات کے باوجود غاصب صیہونی پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک منصوبہ بند اقدام کے تحت غیرقانونی صیہونی آباد کار اور سرکاری گماشتے جان بوجھ کر ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ جن کا مقصد فلسطینیوں کے حوصلوں کو پست کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲