اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حوزہ علمیہ قم کے ممتاز استاد آیت اللہ سید عادل علوی کا آج بروز شنبہ کورونا بیماری کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔
آیت اللہ سید عادل علوی نے 1333 ہجری شمسی میں عراق کے شہر کاظمین میں آنکھ کھولی آپ کے والد گرامی آیت اللہ سید علی بن الحسین علوی کاظمین، نجف اور بغداد کے معروف علماء میں سے تھے۔
انہوں نے نجف اشرف میں علم حاصل کرنے کے بعد بعثی حکومت کے مظالم کی وجہ سے قم کا سفر کیا اور آیت اللہ مرعشی نجفی، آیت اللہ گلپائیگانی، آیت اللہ شیخ جواد تبریزی اور آیت اللہ فاضل لنکرانی کے دروس میں شرکت کر کے اعلی تعلیم کو مکمل کیا۔
بعد ازاں انہوں نے حوزہ علمیہ قم میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا اور زندگی کے آخری لمحے تک اسی راہ پر گامزن رہے۔
مرحوم نے درس و تدریس کے علاوہ ایران و عراق میں کئی مساجد، امام بارگاہوں اور دینی مدارس کی تعمیر بھی کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲