25 جولائی 2021 - 14:58
114 ویں عالمی انعام کے سیکرٹریٹ کو پانچ سو سے زیادہ آثار موصول

پانچ سو سے زیادہ آثار 114 ویں عالمی انعام کے سیکرٹریٹ کو موصول ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 114 ورلڈ ایوارڈ کے سیکرٹریٹ کو پانچ سو سے زیادہ آثار موصول ہو گئے ہیں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا: چالیس ممالک سے 130 سے زیادہ افراد نے اس فیسٹیول کے مختلف شعبوں میں حصہ لیا اور اپنے آثار اور فعالیتیں فیسٹیول کے سیکرٹریٹ کو ارسال کی ہیں۔
حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر محمد جواد زارعان نے مزید کہا: سیکرٹریٹ نے آثار موصول کرنے کے بعد پہلے مرحلے میں فیصلہ سازی اور آثار کے انتخاب کا کام انجام دے دیا ہے کہ مجموعی طور پر تمام موصولہ آثار اور رپورٹس میں سے 20 آثار کو نہائی مرحلے کے انتخاب کے لیے قرار دیا گیا ہے۔
114 ویں ورلڈ ایوارڈ پالیسی کونسل کے سربراہ نے موصولہ آثار میں مناسب تنوع پائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آخری مرحلے کی ججمنٹ جلد انجام پا جائے گی اور مختلف ممالک کے ریفریز ان آثار کی ریفری کریں گے اور اس کے بعد ایک اختتامیہ کی صورت میں انعامات کے لیے منتخب افراد کے نام پیش کر دئیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 114 ویں ورلڈ ایوارڈ کا پہلا دور اہل بیت (ص) عالمی اسمبلی کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں دنیا بھر سے قرآنی میدان میں کام کرنے والے شیعہ مبلغین، ان کے آثار اور قرآنی سرگرمیوں اور فعالیتوں کو شامل کیا گیا ہے۔

...........

242