اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شہر کربلائے معلی میں واقع ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔
کربلائے معلی ميں شاہرائے السدرہ پر واقع چار منزلہ ہوٹل "الضیاء الحسین" میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم فائربریگيڈ کے عملے نے بروقت کاروائی کرکے ہوٹل میں مقیم تمام مسافروں کو بچالیا، اسکے باوجود ایک بچہ دم گھٹنے کے سبب جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔
حادثے کے وقت ہوٹل میں 78 مسافر موجود تھے۔ متعلقہ ادارے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲