7 جولائی 2021 - 14:51
ایران اور بھارت کا افغان انٹرا ڈائیلاگ کی تقویت پر زور

ایران اور بھارت کے وزرائے خارجہ نے ایک ملاقات میں تمام افغان فریقین کے درمیان ایک ہمہ جہتی سیاسی حل کے حصول کیلئے افغان انٹرا ڈائیلاگ کی تقویت پر زور دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبے تعلقات عامہ کے مطابق؛ بھارتی وزیر خارجہ "سبرامنیم جے شنکر رجہ" نے وزیر اعظم "نریندر مودی" کیجانب سے علامہ رئیسی کے نام میں تحریری مبارکبادی پیغام کو ان کا حوالہ کرنے کیلئے تہران کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے آج بروز بدھ کو اپنے ایرانی ہم منصب "محمد جواد ظریف" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور، علاقے کی تازہ ترین تبدیلیوں، افغانستان کی صورتحال، ویانا میں جوہری مذاکرات کا ویژن، ایران اور بھارت کے درمیان نقل و حمل اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں بالخصوص چابہار پورٹ میں تعاون کا فروغ جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

نیز دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے تمام افغان فریقین کے درمیان ایک ہمہ جہتی سیاسی حل کے حصول کیلئے افغان انٹرا ڈائیلاگ کی تقویت پر زور دیا۔

اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ نے تہران میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بحران کے سیاسی حل نکالنے پر ایران کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے معاون اور محکمہ خارجہ کے سربراہ برائے مغربی ایشین کے امور سید رسول موسوی" نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اس مختصر ملاقات میں بھارتی وزیر خارجہ کی ایک بہت اہم ملاقات ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ ملاقات، علامہ رئیسی کے دوران صدرات میں ایران اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بنیاد ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲