6 جولائی 2021 - 13:15
پابندیاں ترقی کو نہ روک سکیں؛ ایران نے برقی بس تیار کر لی+ تصویریں

اسلامی جمہوریہ ایران کے ذریعہ تیار کردہ فُل برقی بس کی نقاب کشائی اور متعدد دیگر سائنس اور ٹکنالوجی پر مبنی منصوبوں کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ذریعہ تیار کردہ فُل برقی بس کی نقاب کشائی اور متعدد دیگر سائنس اور ٹکنالوجی پر مبنی منصوبوں کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے برقی بس کی رونمائی کرتے ہوئے اس بس کو ایران کے سائنسی اور تکنیکی ادارے، تہران یونیورسٹی اور زرین ویہیکل کمپنی اصفہان کی باہمی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے اس تقریب میں کہا: برقی کاروں اور برقی بسوں کا مسئلہ مستقبل میں نقل و حمل کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا۔
ان پیشرفتوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا: "مجھے خوشی ہے کہ ان برسوں کے دوران ، جو معاشی جنگ کے سال تھے ، ہم سائنس اور ٹکنالوجی کے راستے کو جاری رکھنے میں کامیاب رہے۔" میں ان 8 سالوں کے دوران بہت محنت اور مشقت کرنے کے لیے نائب وزیر سائنس و ٹکنالوجی ڈاکٹر ستاری کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، اور ہمارے ملک نے سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں قابل قدر ترقی کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مزید کہا: یہ حقیقت ہے کہ سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے میدان میں کام کرنے والی کمپنیاں 55 سے بڑھ کر 5،800 تک پہنچ گئیں ہیں یہ اس بات کی علامت کی ہے کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں ملک میں کام ہوا ہے۔

ایرانی مکمل برقی بس "شتاب" سے واقفیت
مذکورہ برقی بس جو "اسلامی جمہوریہ ایران کے ایوان صدر کے سائنسی اور تکنیکی ادارے، تہران یونیورسٹی اور زرین ویہیکل کمپنی برائے اصفہان" کی مشترکہ پیداوار ہے کی اس تقریب میں نقاب کشائی کی گئی۔

فُل برقی بس "شتاب" مکمل طور پر اسلامی جمہوریہ ایرانی کی اندرونی توانائیوں سے تیار کی گئی ہے اور اس کو بنانے میں ایرانی انجینئروں کے دو گروہوں "مپنا" اور "عقاب افشان" نے باہمی تعاون پیش کیا۔
شتاب الیکٹرک بس میں عمدہ صلاحیتیں پائی جاتی ہیں جیسے ذہانت، ڈیٹا سینٹر کنیکشن ، انرجی ریٹرن ، فاسٹ چارجنگ کے طریقے ، جدید ڈسپلے سسٹم اور جدید ترین کولنگ سسٹم، جو ایران کے آب و ہوا کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے نیز ، اس مصنوع کا ڈیزائن اور ترقیاتی ڈھانچہ اس طرح کا ہے کہ وہ اس شعبے میں دنیا کی اعلی مصنوعات سے مقابلہ کرتا ہے اور ترقی پذیر اور یہاں تک کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی برآمد کیا جا سکتا ہے۔

شتاب الیکٹرک بس ایک مکمل ایرانی پروڈکٹ ہے جسے جدید انجینئرنگ ٹولز کا استعمال کرکے بین الاقوامی ڈیزائن اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ باڈی ڈیزائن "عقاب انڈسٹریل پروڈکشن گروپ میں کیا گیا ہے اور باقی چیزوں کو مپنا گروپ میں بنایا گیا ہے۔ شتاب کمپنی ایک مشترکہ کمپنی کے طور پہچانی جائے گی۔

بجلی ، الیکٹرانکس ، پاور الیکٹرانکس ، پروگرامنگ اور سافٹ وئیر، ذہانت سازی اور سسٹم انجینئرنگ کے شعبوں میں ایرانی یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل افراد کو اس منصوبے کی ترقی اور پیشرفت میں استعمال کرنے سے ملک کے جوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔ تحقیقی انفراسٹرکچر کی ترقی کے ساتھ ، ٹرانسپورٹ کے دوسرے شعبوں ، جیسے ذاتی مسافر کاروں ، نیم بھاری ، بھاری اور مشترکہ تجارتی گاڑیوں میں بھی اس ٹیکنالوجی کی توسیع ممکن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲