اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے قم میں اسمبلی کے تمام کارکنان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شعبہ قم کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین احمد احمدی تبار بھی موجود تھے۔ آیت اللہ رمضانی نے اسمبلی کے اسٹریکچر میں لائی جانے والی تبدیلی کے حوالے سے گفتگو کی۔