اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما سید پسند علی رضوی نے اسلامی جمہوری ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ایران میں جس طرح انتخابات پرامن طور منعقد ہوئے اس سے واضح ہو گیا کہ اسلامی ایران میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط اور مستحکم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پر فتن صدارتی انتخابات اور ایران کے پر امن صدارتی انتخابات سے صاف ظاہر ہوگیا کہ کہاں جمہوریت اور کہاں لاقانونیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے رہبر عزیز آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور دیگر مراجع عظام کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے انتخابات میں بھر پور طریقے سے شرکت کرکے دشمنان انقلاب کی تمام گھناؤنی سازشوں کو خاک میں ملادیا۔
آیت اللہ رئیسی ایران کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اورعالمی طاقتوں سے بہتر طور پر نبرد آزما ہوں گے۔
آج ایرانی قوم نے ایک بار پھر وحدت و اتفاق و اتحاد کی مثال قائم کی ہے اور تمام دنیا کو سیاست اور جمہوریت کا سبق سکھایا ہے.
اس میں کوئی شک نہیں سامراجی طاقتوں نے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرانے کے لئے اپنے سارے ہتھکنڈے آزمائے سردار قاسم سلیمانی اور ملک کے دانشوروں کو شہید کیا اور ایران پر سخت سے سخت پابندیاں لگائی مگر خدا کے فضل و کرم اور ائمه اطہار صلوات الله علیہم اجمعین مخصوصا امام زمانہ عجل الله تعالی فرجه کے صدقے وہ سارے ہتھکنڈے ناکام ہوئے
ہماری خواہش ہے جس طرح شہید قاسم سلیمانی مستضعفین عالم کے دلوں کے سردار تھے اسی طرح جناب اقای رئیسی پوری دنیا میں مظلوموں کے رئیس بنیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲