12 جون 2021 - 15:36
ویانا میں ایران کے جوہری مذاکرات کے چھٹے دور کا آغاز

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کرنے والے "سید عباس عراقچی"، مذاکرات کا از سرنو آغاز کرنے کے حوالے سے آج بروز ہفتے کو ویانا پہنچ گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جوہری معاہدے میں امریکہ کی ممکنہ واپسی اور ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی سے متعلق ایران اور گروہ 1+4 کے درمیان جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے چھٹے دور کا اجلاس ویانا کے گرانڈ ہوٹل میں آغاز کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کرنے والے "سید عباس عراقچی"، مذاکرات کا از سرنو آغاز کرنے کے حوالے سے آج بروز ہفتے کو ویانا پہنچ گئے۔

جوہری معاہدے میں امریکہ کی ممکنہ واپسی اور ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی سے متعلق ایران اور گروہ 1+4 کے درمیان جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے چھٹے دور کا ویانا کے گرانڈ ہوٹل میں آغاز کیا گیا۔

واضح رہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے ایران اور گروہ 1+4 گروہ کے نمائندوں کے درمیان جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاسوں کا یکم اپریل سے آغاز کیا گیا۔

اس اجلاس کا پہلا دور ورچوئل انعقاد کیا گیا تا ہم دیگر اجلاسوں کا ویانا میں دیگر فریقین کے نمائندوں کی شرکت سے انعقاد کیا گیا؛ امریکہ کے نمائندے اس اجلاس میں بالواسطہ شریک ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲