اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں صیہونی حکومت کی یمن میں مداخلت سے متعلق ایک دستاویزی فلم شائع کریں گی۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان ، بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے کہا ، "آئندہ چند روز میں ، یمن میں موساد کے جاسوس کے بارے میں ایک دستاویزی فلم جاری کی جائے گی ، جس میں پورے ثبوت کے ساتھ یہ دکھایا جائے گا کہ اسرائیل ہمارے ملک میں اسرائیلی کو کس طرح سے نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے یمن میں اسرائیلی جاسوس کے گرفتار کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے مزید کہا: "اس فلم میں پہلی بار ، اسرائیل کے یمن پر فوجی حملے کے منصوبے اور دیگر راز افشاء ہوں گے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲