6 جون 2021 - 11:30
تہران کی الزہراء یونیورسٹی نے کابل کے اسکول سید الشہدا(ع) کی طالبات کو اسکالر شپ دینے کا کیا اعلان

الزہرا(س) بین الاقوامی یونیورسٹی نے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے تمام شعبوں میں بالعموم اور ریاضیات کے شعبے میں بالخصوص ۲۵ طالبات کو اسکالر شپ دیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے دار الحکومت کابل میں واقع " مدرسہ سید الشہداء (س) " کی طالبات کو داعش کی طرف سے خونی حملے کا نشانہ بنائے جانے کے بعد تہران کی الزہرا (س) یونیورسٹی نے اس مدرسے کی طالبات کو اسکالر شیپ دینے کا اعلان کر دیا۔
تہران کی الزہرا (س) یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے کابل کے مدرسے سید الشہدا (ع) کے ۲۵ طالبات جو اعلیٰ صلاحیت کی حامل ہوں گی کو اسکالر شپ دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق الزہرا(س) بین الاقوامی یونیورسٹی نے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے تمام شعبوں میں بالعموم اور ریاضیات کے شعبے میں بالخصوص ۲۵ طالبات کو اسکالر شپ دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ۲۵ رمضان ۸ مئی ۲۰۲۱ کو کابل کے سید الشہدا ہائراسکینڈری اسکول میں داعش نے ایک خودکش حملے کے ذریعے ۲۰۰ طالبات کو شہید اور زخمی کر دیا۔
متاثرہ افراد کا تعلق شیعہ گھرانوں سے تھا اور ان میں اکثر روزے سے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲