اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزیرجنگ لوئڈ آسٹن نے صیہونی وزیر جنگ بنی گانتز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، مغربی ایشیا میں صیہونی حکومت کے حملوں (اور جرائم) کی حمایت کرتا رہے گا۔
واشنگٹن، اپنے دفاع کے حق کے بہانے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت اور فلسطین کی مظلوم قوم کی سرکوبی اور غاصبانہ قبضہ جاری رکھنے کے لئے بڑے پیمانے پرصیہونی حکومت کی مالی و فوجی مدد کرتا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت میں 253 فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین شامل ہیں۔ جبکہ ایک ہزار 948 افراد زخمی ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲