اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی صوبے مغربی آذربائیجان میں پاسداران انقلاب کے"سیدالشہدا" ہیڈکوارٹر کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ اس صوبے میں ایک دہشتگرد گروہ کو تباہ کر دیا گیا اور اس کے دو ممبر بھی موت کے گھاٹ اتار دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق، پاسداران اسلامی انقلاب کے "حمزہ سید الشہدا" ہیڈکوارٹر کی بری فورسز نے پیرانشہر سرحد کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کا ارادہ رکھنے والے انقلاب مخالف ایک دہشتگرد گروہ کیخلاف مقابلہ کیا۔
ان جھڑپوں کے دوران، اس دہشتگرد گروہ کے 2 ممبر موت کے گھاٹ اتار دیے گئے اور ان سے کچھ اسلحے کی ضبط کی گئی۔
واضح رہے کہ پیرانشہر، مغربی آذربائیجان کے جنوبی سرحدی علاقے میں واقع ہے اور عراق سے اس کی مشترکہ سرحد ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مغربی آذربائیجان کی سرحدوں میں دہشتگردوں کی روک تھام کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲