اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں آج بروز جمعرات کو صدر مملکت کی ہدایت سے ملک بھر میں ثقافتی ورثے اور سیاحتی شعبوں میں 2537 ارب تومان (ایرانی قومی کرنسی) کی سرمایہ کاری پر مشتمل 526 قومی منصوبوں کا نفاذ کیا گیا۔
تفصیلات ک مطابق، ان منصوبوں کے نفاذ سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 2 ہزار 697 افراد کیلئے روزگار کی فراہمی ہوگی۔
اس سلسلے میں شمالی صوبے گیلان میں پان اسٹار ہوٹل "حیران" سمیت تالش میں واقع "سردار امجد" محل کی از سر نو تعمیر کا نفاذ کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، دستکاری صنعت اور سیاحتی امور نے حصہ لیا تھا۔
اس کے علاوہ صوبے لرستان میں تاریخی گھروں کی از سرنو تعمیر سے متعلق 33 منصوبوں سمیت 2 بڑے زرعی اور سیاحتی منصوبوں اور اور بروجرد ڈپلومیٹ سینٹر تفریحی سیاحت کمپلیکس کو کام میں لایا گیا۔
نیز صوبے جوبی خراسان میں ثقافتی ورثے کے شعبے میں 44 منصوبے بشمول تاریخی مقامات کی از سر نو تعمیر کے منصوبوں کا نفاذ کیا گیا۔
اس کے علاوہ آج، جنوبی جزیرے کیش میں نیشنل پوسٹ کمپنی کے دو منصوبے اور صوبہ اصفہان کے 400 نئی پوسٹل گاڑیاں اور میکانائزڈ پوسٹ سینٹر استعمال کرنے کے منصوبوں کی نقاب کشائی کی گئی جن کی تقاریب میں ایرانی وزیر برائے انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے امور نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حصہ لیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲