اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پابندیوں کو اٹھانا ایک قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، نہ کہ مذاکرات کا ہتکھنڈا۔
یہ بات محمد جواد ظریف نے پیر کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر امریکی وزیر خارجہ آنتونی بلیکن کو مخاطب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پابندیوں کا خاتمہ مذاکرات کا ہتکھنڈا نہیں بلکہ ایک قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
ظریف نے کہا کہ پابندیوں کو آلہ کے طور پر استعمال کرنا ٹرمپ کے لیے کارگر ثابت نہیں ہوا اور آپ کے لیے بھی گارگر ثابت نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک میں امریکی غنڈہ گردی کے باعث یرغمال بنائے گئے اربوں ڈالر ایرانی پیسوں کو رہا کریں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "ٹرمپ کی میراث ختم ہوگئی ہے۔"صدر بائیڈن ،اس میراث کو چھوڑو۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲