14 مئی 2021 - 14:28
ایران؛ سیستان و بلوچستان میں ایک دھشتگرد ٹیم کو تباہ کر دیا گیا

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں سپاہ قدس نے دھشتگردوں کی ایک ٹیم کو مکمل تباہ کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ ایک دھشتگرد ٹیم جس نے چند روز قبل نیکشہر ٹاؤن میں دو رضاکار سپاہیوں کو شہید کیا تھا سپاہ قدس نے ان کی پوری ٹیم کو تباہ کر دیا ہے۔
سپاہ قدس اور دھشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں دو دھشتگرد ہلاک اور کچھ مقدار میں اسلحہ اور بارود دریافت کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں سپاہ قدس کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲