اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں 3 لاکھ 79 ہزار257 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 524 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 2 لاکھ 69 ہزار507 مریض صحت مند ہوئے جس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 86 ہزار 878 ہوچکی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کی وجہ سے 3 ہزار 645 افراد کی موت ہوگئی جس سے ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار832 ہوچکی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲