14 مارچ 2021 - 17:45
قرآنی کریم کی شان میں گستاخانہ حرکت اسلام اور امن  کیخلاف بڑی عالمی سازش کا حصہ: وسیم رضا کشمیر

ایران میں مقیم کشمیری مذہبی اسکالر نے بی جے پی اور آر ایس ایس کی چتر تلے پروارش پانے والے وسیم رضوی کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مقدس آسمانی کتاب  قرآن کریم کی شان میں شیطان صفت فتنہ پرور وسیم رضوی کی گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیر کے نوجوان مذہبی اسکار وسیم رضا کشمیری نے اس حرکت کو اسلام اور بشریت کیخلاف بڑی عالمی سازش کا حصہ قراردیا اور زور دیا کہ اس مسئلہ کے حوالےسے مسالک و مذاہب سے بالاتر ہوکر وحدت ، ہمدلی، اور قانونی طریقے سے مقابلہ کرنے کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جاری ایک بیان میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ حوزہ علمیہ قم ایران کے نوجوان مذہبی اسکالر اور سیاسی تجزیہ نگار وسیم رضا کشمیری نے لکھنو یوپی کے سابقہ سرکاری شیعہ وقف بورڈ چیرمین وسیم رضوی کی جانب سے قرآنی کریم کی 26 آیات کو حذف کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں داخل کی گئی عرضی کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ  قرآن کریم ایک آفاقی اور پاکیزہ کتاب ہےاور روز قیامت تک تمام بشریت کے لئے وسیلہ ہدایت اور رستاخیزی کا سامان فراہم کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ قرآن مجید ہر قسم کے تحریفات سے منزہ اور پاک ہے کیونکہ قرآن خداوند کی نازل کردہ کتاب اور پروردگار خود اس کا محافظ ہے۔ کسی کو اس کتاب میں تبدیلی یا رد و بدل کا حق حاصل نہیں ہے۔

کشمیری مذہبی اسکالر نے مزید کہا کہ وسیم رضوی ایک شخص نہیں بلکہ ایک کردار کا نام ہے  جیسے تاریخ میں کتنے آئے اور ان کا اختتام ذلالت اور رسوائی پر ہوا۔ اگرچہ لکھنؤ کا وسیم ملعون وقتاً فوقتاً اسلام دشمن قوتوں اور آر ایس ایس کی خوشنودی کے علاوہ مال و اقتدار اور شہرت کی حصولی کیلئے گھناونی اور پست حرکت انجام دیتا تھا لیکن اس بار ملعون نے تمام حدود توڑ کر قرآن حکیم کی صداقت اور حقانیت پر حملہ کرکے اپنی جہالت ،نجس ذہن و قلب، دائمی ذلت ، اسلام دشمنی اور ہندوستان میں امن مخالف ہونے کا واضح ثبوت پیش کیا۔

وسیم رضا کشمیر نے زور دیکر کہا کہ اسلام امن دوست ماحول  اور انسان ساز مکتب کا نام ہے۔ نہ ہی دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق ہے نہ ہی دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق ہے ۔اسلام نے وسیم لکھنوی جیسے افراد کو احمق قرار دیا ہے کیونکہ وسیم رضوی نے خود اپنے چہرے سے نقاب ہٹاکر ثابت کیا کہ وہ دشمن کا آلہ اور ہندوستان کے امن کو درہم برہم کرنا چاہتا ہے۔آرایس ایس اور بی جے پی کی چتر تلے پناہ لینے والے اور کورپشن میں ملوث امن مخالف فتنہ پرور وسیم رضوی کو قانون کے دائرے میں عبرتناک سزا ملنی چاہئے۔

جموں کشمیر کے مذہبی اسکالر نے عوام خصوصاً جوانوں کو بیدار رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسے مواد کو تشہیر کرنے سے پرہیز کریں جس سے امن اور بھائی چارے میں رخنہ پڑ جاتا ہے اور شعوری و غیرشعوری طور دشمن کے ایجنڈے کو مدد ملتی ہے۔ قرآن مجید کی آیات سمجھنے اور درک کرنے کےعلماء کی آراء اہمیت رکھتی ہے نہ کہ وسیم رضوی جیسا درندہ اور جاہل جس کا دین اور مذہبی سے دور کا بھی واسط نہیں ہے۔  
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲