اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برگیڈیئر جنرل "اسماعیل قاآنی" نے منگل کو عالمی دفاع مقدس کے حقوقی اور بین الاقوامی مطالبات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اسلام استقامت کا دین ہے، خداوند عالم نے ان لوگوں کو کامیابی کا وعدہ دیا ہے جو استقامت کی راہ پر گامزن ہیں اور انشاء اللہ ہم آج واضح طور پر دیکھ رہے ہیں کہ ہم نے استقامت کے کئی مراحل کو فتح کر لیا ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مزاحمت اور پائیداری سے انسان حریت حاصل کر سکتا ہے کہا: دشمنوں نے ہمارے اوپر جنگ مسلط کی لیکن ہمارے جوانوں نے جنگ کو استقامت کے ساتھ دفاع مقدس میں تبدیل کر دیا اور دنیا کو درس حریت دے دیا۔
سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل نے کہا: دشمن نے ہمارے اوپر جنگ مسلط کی لیکن یہی جنگ ہمیں خود کو دنیا میں پہچنوانے کا موقع دے گئی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ہوش کے ناخن لے اور ہمارے عوام سے دشمنی کو ترک کر دے ہمارے خلاف کوئی بھی اقدام دشمن کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔
جنرل قاآنی نے اس بات پر زور دیا کہ اگر عقلیت پسندی نے امریکہ پر حکمرانی کی ہوتی تو اس نے اسلامی جمہوریہ ایران کو دھمکیاں دینا بند کردی ہوتیں ۔
انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی فرنٹ لائن پر دہشت گردوں سے لڑ رہے تھے شہید سلیمانی کا راستہ جاری ہے ، اور ہم فخر کے ساتھ اس راستہ کو جاری رکھیں گے۔
ایرانی قدس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ امریکیوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس شخص کی شہادت کے بعد دنیا نے کیسے استقبال کیا جسے اس نے دھشتگرد کا نام دے کر شہید کیا۔ شہید سلیمانی کا راستہ جاری ہے اور ان شہیدوں کے خون سے قدس کا راستہ آزاد ہو کر رہے گا۔
.............
242