4 جنوری 2021 - 17:29
پاکستان؛ اصغریہ آرگنائیزیشن کی جانب سے شہید قاسم سلیمانی کی برسی کا انعقاد

سردار شہید الحاج قاسم سلیمانی اور شہید ابو مھدی المھندس کی برسی کے مناسبت سے کنڈیارو شہر میں شہدائے مدافعین حرم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن اور اصغریہ تحریک کی جانب سے سردار شہید الحاج قاسم سلیمانی اور شہید ابو مھدی المھندس کی برسی کے مناسبت سے کنڈیارو شہر میں شہدائے مدافعین حرم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔  کانفرنس کا انعقاد جامع مسجد سید باقر علی شاھ کنڈیارو ضلع نوشھروفیروز صوبا سندھ میں ہوا۔ جس میں علمائے کرام حجت الاسلام مولانا سید اختیار حسین نقوی، حجت الاسلام مولانا غلام حیدر حیدری، مولانا سید جعفر حسین نقوی، مولانا محمد عسکری ہاشمی نے کیا جب کہ خصوصی خطاب اصغریہ تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری قمر عباس غدیری نے کیا، اس موقع پہ ترانہ شھادت انقلابی نوحہ خوان برادر شاہد علی شاہد بلتستانی نے پیش کیا۔  اس موقع پہ علاقے کے شیعہ سنی مومنین کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پہ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی خطے میں اثرورسوخ رکھنے والی ایک بڑی شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی مختصر زندگی میں اپنی صلاحیتوں کی بناء پر یہ رتبہ اور مقام پایا تھا۔شہید سردار قاسم سلیمانی نے ہر جگہ امریکہ و اسرائیل کا راستہ روکا۔ وہ خطے میں، ایران، عراق، یمن تک انہوں نے امریکی مفادات کے سامنے دیوار قائم کی۔ ان کی یہ خدمات عالم اسلام کیلئے یوں بھی ہیں کیونکہ امریکہ عالم اسلام کا دشمن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲