21 اکتوبر 2020 - 17:37
10ممالک کو ارس فری زون سے 240 ملین ڈالر کی برآمدات

شاسفند نے کہا کہ اس مدت کے دوران ارس فری زون کی حتمی برآمدات 82 ملین ڈالر تھیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارس فری زون کے ڈپٹی برائے معیشتی اور سرمایہ کاری امور نے کہا ہے کہ اس سال کے پہلے 6 ماہ میں، 240 ملین ڈالر سامان اس خطے سے 10 ممالک کو برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بات "شاسفند" نے بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ارس فری زون آرگنائزیشن کے نائب سربراہ برائے معیشت اور سرمایہ کاری نے کہا کہ گزشتہ سال کے پہلے 6 مہینوں کے دوران اس علاقے سے برآمدات کی شرح 63 ملین ڈالر تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

شاسفند نے کہا کہ اس مدت کے دوران ارس فری زون کی حتمی برآمدات 82 ملین ڈالر تھیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران اس خطے میں گھریلو سامان کی برآمدات 95 ملین ڈالر تھیں جو پچھلے سال کے پہلے چھ مہینوں کے مقابلے میں 171 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس علاقے کی برآمدی مصنوعات کو 10 ممالک بشمول آذربائیجان ، ترکی ، عراق ، قزاقستان ، افغانستان ، متحدہ عرب امارات ، آرمینیا ، جمہوریہ چیک اور ازبکستان کو برآمد کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲