21 اکتوبر 2020 - 06:13
آیت اللہ تسخیری واقعی معنی میں اسلام کی بولتی زبان تھے: نعمانی

سعید نعمانی نے کہا کہ آیت اللہ تسخیری ایک جامع شخصیت کے مالک انسان تھے، اسلام اور تشیع کا درد ان کے دل میں تھا اور وہ حقیقی معنی میں اسلام کی بولتی زبان تھے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ تسخیری نے شیعوں کو فکری، سماجی اور سیاسی لحاظ سے بالیدگی عطا کی اور مسلمانوں کو وقت کی اہم ترین ضرورت یعنی آپسی اتحاد و یکجہتی کی طرف متوجہ کیا۔
یہ بات "مجمع الفکر الاسلامی" کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد سعید نعمانی نے "بعثہ رہبری" کی جانب سے گذشتہ شب آیت اللہ تسخیری کی شخصیت پر منعقدہ ویبنار میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ تسخیری نے دو اہم ترین اداروں "اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی" اور " مجمع تقریب مذاہب" کی بنیاد ڈال کر عالم تشیع اور عالم اسلام میں بنیادی اور اہم کردار ادا کیا۔
سعید نعمانی نے کہا کہ آیت اللہ تسخیری ایک جامع شخصیت کے مالک انسان تھے، اسلام اور تشیع کا درد ان کے دل میں تھا اور وہ حقیقی معنی میں اسلام کی بولتی زبان تھے۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ آیت اللہ تسخیری اپنے دور میں ایک ایسی حجت تھے کہ انہوں نے اپنا سب کچھ اسلام کے لیے پیش کیا، وہ ایک عجیب و غریب افسانہ تھے۔

................

242