اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پروفیسر دہکردی کا تعلق ایرانی صوبے چہار محال بختیاری کے شہر کرد سے ہے اور اس بین الاقوامی ذخیرے کی ریسرچ کمیٹیوں میں ان کے تعاون اور ان کے شاندار تکنیکی کردار کی بدولت ، وہ یہ نامور ایوارڈ وصول کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کو اب تک پوری دنیا میں سے صرف 20 افراد نے حاصل کیا ہے۔
2104 سے جب یہ قیمتی ایوارڈ ایجاد ہوا، پوری دنیا کے 20 ماہرین کو سی آئی جی آر ای ایوارڈ سے نوازا گیا اور اس سال اس فہرست میں پروفیسر مسعود فرزانہ کا نام بھی شامل کیا گیا تھا۔
کینیڈا کی شیکوٹیمی کبک یونیورسٹی میں پروفیسر فرزانہ کے بجلی کی ترسیل اور شمالی آب و ہوا کے اثرات کے میدان میں اعلی کردار کی وجہ سے اسے اس عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سی آئی جی آر ای ایک عالمی فورم ہے جو مشترکہ ترقی اور پاور گرڈز کے میدان میں مہارت کی شراکت کے لئے پرعزم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲