18 اکتوبر 2020 - 13:43
ایران پر اسلحے کی پابندی کا خاتمہ امریکہ کے لیے بڑی شکست: ایرانی اسپیکر

قالیباف نے کہا کہ ایران پر اسلحے کی پابندی کا خاتمہ بے وقوف امریکی حکومت کے لیے ایک بہت بڑی شکست ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ایران پر اسلحے کی پابندی کا خاتمہ بے وقوف امریکی حکومت کے لیے ایک بہت بڑی شکست ہے۔

محمد باقر قالیباف نے آج بروز اتوار پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر اسلحے کی پابندی کا خاتمہ بے وقوف امریکی حکومت کے لیے ایک بہت بڑی شکست ہے۔ اور امریکی حکومت غیر قانونی اقدامات کے باوجود ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکنزم کے نفاذ میں ناکام ہوئی اور یہ ایرانی قوم کے لئے ایک کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایرانی قوم کے لئے ایک کارنامہ ہے اور امریکی دباؤ کے جواب اور اسلحے کی خرید و فروخت کے کیلیے اہم اقدامات اٹھانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دن ہمارے لیے بہت اہم ہیں اور اس راستے سے گزرنے اور کامیابی کی شرط ایرانی قائد کی ہدایات پر عمل کرنا، عوام کی مشکلات کو حل کرنے کیلیے باہمی تعاون کرنا، دشمن کو مسلسل تعاقب کرنا، ٹھوس انداز میں لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲