18 اکتوبر 2020 - 12:05
عراق؛ داعش کے ہاتھوں اغوا شدہ افراد میں سے 8 کا دردناک قتل

عراق کے صوبے صلاح الدین کی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 8 افراد کی لاشیں شہر بلد کے الفرحاتیہ علاقے سے بر آمد کیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صلاح الدین کی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے اغوا ہونے والے 12 افراد میں سے 8 کو سر اور گردن پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ باقی 4 افراد کی سرنوشت کا ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہے۔

عام شہریوں کو بے دردی سے قتل کرنے کی ذمہ داری ہر چند کہ ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی تاہم اس علاقے میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ داعش اور اس کے آلہ کار سرگرم ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲