اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ "الخلیجیہ توازن" عرب کمپنی نے امریکی کمپنی «Advanced CNG Technologies, Inc» کے ساتھ سعودی عرب میں جنگی ساز و سامان بنانے کے معاہدے پر دستخط کر دیا ہے۔
عکاظ اخبار نے لکھا ہے کہ اس امریکی کمپنی نے میزائل، راکٹ، خلائی صنعت، تیل کی صنعت، ٹینک کا ساز و سامان، اور دیگر فوجی سامان کے بنانے اور فراہم کرنے کے میدان میں سعودی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
یہ معاہدہ عربی کمپنی کے ڈائریکٹر عبد الرحمن التمبکتی اور امریکی کمپنی کے نمائندے کی موجودگی میں انجام پایا۔ التمبکتی نے عکاظ اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ سعودی عرب کی صنعت میں ترقی کا باعث بنے گا۔
حالیہ برسوں میں، سعودی حکومت نے فوجی ٹیکنالوجی کو ملک کے اندر منتقل کرنے کے لیے کئی عالمی کمپنیوں نے معاہدے کئے ہیں۔
....................
242